menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaumen Khairat Se Nahi, Taleem Se Zinda Rehti Hain

14 0
previous day

قومیں خیرات سے نہیں، تعلیم سے زندہ رہتی ہیں

قوموں کی زندگی میں کچھ ایسے لمحے آتے ہیں جب انہیں اپنے آپ سے ایک بے رحم سوال کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان بھی آج ایسے ہی ایک موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں خود سے پوچھنا ہوگا کہ آخر وہ کون سی وجہ ہے کہ پون صدی گزرنے کے باوجود غربت ہمارے دروازے سے رخصت ہونے کا نام نہیں لیتی؟ کیوں ہر چند برس بعد غربت کے خاتمے کے نئے وعدے کیے جاتے ہیں، نئی اسکیمیں بنائی جاتی ہیں، نئے ادارے قائم کیے جاتے ہیں، مگر غریب کا چولہا آج بھی ٹھنڈا ہے، کسان آج بھی مقروض ہے، مزدور آج بھی بے آسرا ہے اور نوجوان آج بھی روزگار کی تلاش میں دربدر ہے؟

کیا غربت ہماری تقدیر ہے؟ ہرگز نہیں!

قوموں کی تقدیر زمین پر نہیں لکھی جاتی، ان کے انسانوں کے ذہنوں میں لکھی جاتی ہے۔ وہ قومیں جو اپنے بچوں کے ذہن روشن کر دیتی ہیں، دنیا ان کے راستے روشن کر دیتی ہے اور جو قومیں اپنے بچوں کو جہالت کے اندھیروں میں چھوڑ دیتی ہیں، تاریخ انہیں بھی اندھیروں میں چھوڑ دیتی ہے۔

ہم نے غربت کے خلاف بہت سی جنگیں لڑنے کی کوشش کی، لیکن ایک جنگ لڑنے کا حوصلہ نہ کیا اور وہ جنگ جہالت کے خلاف تھی۔ ہم نے غریب کو آٹا دیا، چینی دی، نقد امداد دی، مگر اس کے بچے کو وہ تعلیم........

© Daily Urdu