menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tasheeri Mizaj Aur Aik Mukhlisana Guzarish

16 0
31.05.2026

تشہیری مزاج اور ایک مخلصانہ گزارش

سوشل میڈیا پر آئے روز کسی نہ کسی مذہبی شخصیت، علمائے کرام یا فضلاءِ مدارس کی کوئی نہ کوئی ویڈیو موضوعِ بحث بنی رہتی ہے۔ دین سے وابستہ افراد کا اپنا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے ویڈیوز بنانا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن اب بہت سے مذہبی حلقوں میں ان ویڈیوز کے ذریعے حد سے زیادہ ذاتی تشہیر اور نمائش کا رجحان بڑھنے لگا ہے، جو ان کے منصبِ جلیل کے شایانِ شان نہیں ہے۔ ماضی اور حال کے کئی معتبر علمائے کرام تو سرے سے تصویر و ویڈیو کے جواز کے ہی قائل نہیں، ہم اگرچہ علماء کی دوسری رائے کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن اس فقہی بحث سے قطع نظر، آج بھی بہت سے جید علمائے کرام اس تشہیری رویے، سوچ اور مزاج کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

​جامعۃ الرشید کے بعض فضلاء چونکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ متحرک اور موضوعِ بحث رہتے ہیں اور ان کی بعض ویڈیوز اور تصاویر سے دعوت کے بجائے شخصی نمائش کا تاثر ابھرتا ہے اور چونکہ یہ فضلاء جامعۃ الرشید جیسے معتبر اور باوقار دینی ادارے کی پہچان سمجھے جاتے ہیں، اس لیے ایک عرصے سے دل میں یہ گزارش موجود تھی، مگر ادب، احترام اور محبت کے باعث اسے زبان پر لانے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت استاد صاحب مفتی عبد الرحیم عصرِ حاضر کی ممتاز علمی و دینی شخصیات میں شمار ہوتے........

© Daily Urdu