Khamosh Aur Bhayanak Zulm To Yahan Ho Raha Hai
خاموش اور بھیانک ظلم تو یہاں ہورہا ہے
ملک کے موجودہ بحرانی دور میں، جہاں معیشت کا پہیہ جام ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، وہیں ایک ایسا خاموش مگر بھیانک ظلم جاری ہے جس کی تباہ کاریوں سے آنے والی نسلیں محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔ یہ پنجاب کے تعلیمی نظام کی سوچی سمجھی بربادی ہے۔ دیگر صوبوں میں حالات پہلے ہی کچھ زیادہ بہتر نہ تھے، مگر اب پنجاب کو بھی اسی صف میں لانے کی بھرپور سعی کی جا رہی ہے۔ دیگر نقصانات تو وقت کے ساتھ شاید تلافی کے قابل ہو جائیں، لیکن تعلیم کا نقصان وہ ناسور ہے جو آنے والی نسلوں کی شناخت اور صلاحیتوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔
حکومتی ایوانوں میں بیٹھ کر جب پالیسی ساز اپنی کامیابیوں کے قصیدے پڑھتے ہیں تو وہ زمینی حقائق سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔ میڈیا کی چکا چوند اور خریدے گئے بیانیوں کے ذریعے ایک ایسا جھوٹ تخلیق کیا گیا ہے کہ پنجاب میں "تعلیمی انقلاب" آ رہا ہے، مگر سچ کی کرچیاں ان اساتذہ کی آنکھوں میں دیکھی جا سکتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے تیس چالیس........
