menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ikhtelaf Kijye, Kirdar Kushi Nahi

29 0
03.07.2026

اختلاف کیجیے، کردار کشی نہیں

شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد زاہد صاحب، نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد، ایک صاحبِ قلم اور محقق عالمِ دین ہیں۔ آپ کی تحریروں میں دینی، فقہی اور فکری موضوعات کا گہرائی کے ساتھ احاطہ کیا جاتا ہے۔ آپ مختلف دینی مسائل پر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر ایک طبقہ ہمیشہ آپ کے خلاف برہم رہتا ہے۔ اختلافِ رائے تک تو بات قابلِ فہم ہے، لیکن کچھ مخصوص مذہبی حلقوں کی جانب سے آپ کی توہین و تحقیر کی جاتی ہے۔

​آپ پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ آپ "متجددین" (جدت پسندوں) سے متاثر ہیں یا خود ایک مؤثر متجدد ہیں اور آپ کی تحریروں میں "اکابر بیزاری" کا شائبہ تلاش کیا جاتا ہے۔ حالانکہ جہاں تک جدیدیت سے متاثر ہونے کا تعلق ہے تو ہم نے انہیں ہمیشہ طلبہ کو یہی تلقین کرتے سنا ہے کہ اپنے علم کی جڑیں ماضی میں تلاش کریں اور علمائے سلف کی علمی روایت کا ادراک حاصل کریں۔ یہ آگاہی ہی تنگ نظری کو ختم کرتی ہے۔ ان کا زور اسی بات پر ہوتا ہے کہ سلف صالحین کی کتب سے براہِ راست رجوع........

© Daily Urdu