Aham Hukumati Shakhsiyat: Cancer Ki Khabar, Khushi Ka Izhar Kyun?
اہم حکومتی شخصیت: کینسر کی خبر، خوشی کا اظہار کیوں؟
ایک اہم حکومتی شخصیت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ معلوم نہیں یہ خبر درست ہے یا محض افواہ، لیکن اس پر آنے والے ردِعمل نے ایک تلخ معاشرتی حقیقت کو آشکار کر دیا۔ بہت سے لوگوں کو اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے اور موت کی بددعائیں دیتے دیکھا گیا۔ دعائے صحت تو کہیں کہیں نظر آئی، مگر بددعاؤں کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر مختلف جگہوں پر دیکھی اور تقریباً ہر جگہ ایک جیسا رویہ نظر آیا۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی کی بیماری یا مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کیا جائے۔
ایک مہذب معاشرہ کسی کی تکلیف کے وقت ہمدردی، خیرخواہی یا کم از کم خاموشی کو ترجیح دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی کسی کی بیماری یا آزمائش پر خوش ہونا پسندیدہ عمل نہیں۔ اگرچہ حکمرانوں کے ظلم، ناانصافیوں اور ناقص طرزِ حکمرانی پر عوام کا غصہ بجا ہو سکتا ہے، لیکن کسی کی بیماری پر خوشی منانا ایک مثبت رویہ نہیں۔ تاہم اکثر اوقات عوام کی یہ خوشی دراصل........
