Chaye, Pakistanio Ki Doosri Kamzori
چائے، پاکستانیوں کی دوسری کمزوری
پاکستانی قوم ویسے تو بہت بہادر، محنتی اور جذباتی مانی جاتی ہے، مگر اگر کسی چیز نے اس پوری قوم کو ایک دھاگے میں باندھ رکھا ہے تو وہ ہے "چائے"۔ کچھ لوگوں کے نزدیک چائے صرف ایک مشروب ہے، مگر حقیقت میں یہ پاکستانیوں کے دل، دماغ اور روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے پاکستان میں ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے: "پہلے چائے پیتے ہیں، پھر سوچتے ہیں"۔
صبح آنکھ کھلتے ہی اکثر لوگوں کا پہلا سوال یہ نہیں ہوتا کہ آج کیا کام کرنا ہے، بلکہ یہ ہوتا ہے کہ "چائے بنی........
