Pak Saudi Gherao, Ummat Larao, Israel Bachao
پاک سعودی گھیراو، امت لڑاو، اسرائیل بچاو
سال 2012 میں ہنری کسنجر کی اگلے 10 سالوں میں اسرائیلی ریاست کے خاتمہ کی پیشین گوئی اگرچہ پوری نہ ہو پائی ہاں البتہ اسرائیل اپنے اختتام کی طرف تیزی سے بڑھا ضرور اور شام میں ترکییہ کے ساتھ پنگا اس کے اختتامی سفر کی کہانی ہو سکتا ہے۔ اب آتے ہیں سعودی حوثی چپقلش کی طرف تو غالباََ 12 جولائی کی رات سعودی عرب کو خفیہ معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آنے والے طیارے میں ایسے افراد اور ہتھیار موجود کہ جو سعودی عرب کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں، بدقسمتی یہ رہی کہ سعودی حکومت ٹریپ میں آ گئی اور کاونٹر تصدیق کی بجائے دفاعی حلیف پر اعتبار کرتے ہوئے صنعا ائیر پورٹ پر حملہ کرکے 2015 سے حوثیوں کے ساتھ خاموش مفاہمت کا بند توڑ دیا۔
اس راز سے اب پردہ اٹھا اور اسے کچھ عالمی جریدوں نے رپورٹ بھی کیا جبکہ یہ اطلاعات بھی کہ پاکستان نے اسی وقت سعودی عرب کو اس غلطی کی سنگینی اور مضمرات سے آگاہ کر دیا تھا۔ اب کانگریس کو خفیہ اطلاعات بہم پہنچائی جاتی ہیں اور اسے واشنگٹن پوسٹ نے شائع کیا کہ مستقبل میں سعودی عرب ایٹمی ہتھیار حاصل کر سکتا........
