menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Hikmat Aur Shiddat Ke Darmiyan

24 0
13.04.2026

ایران حکمت اور شدت کے درمیان

پہلی ایٹمی اور تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہاں موخر ضرور ہوا ہے۔ ٹرمپ اسلحہ ساز اور صیہونی طاقتوں کا نمائندہ کہ جسے امن یا جنگ سے غرض نہیں وہ ہر دو صورتوں میں اپنا کاروبار چلائے رکھنے کا فن جانتا ہے۔

صورتحال سمجھنے کی ضرورت پے کہ اسرائیل سمیت امریکہ اس کے دشمن اور کئی مسلم ممالک کی نظر میں ایران قابل اعتماد دوست نہیں اور وہ طاقتور ایران کو خطرہ سمجھتے ہیں اس کا جواز کافی حد تک ایران نے مسلم ممالک میں اپنی پراکسیز کی صورت میں فراہم بھی کیا۔ گزشتہ 47 سال سے مرگ بر امریکہ ایران کا قومی نعرہ جبکہ اسرائیل سے براہ راست دشمنی کسی سے چھپی نہیں۔ اسرائیلی چالوں اور امریکی سازشوں کی شکار امت مسلمہ کو ہر دو ممالک نے ایران کا ہوا دیکر خوب استعمال کیا بالخصوص عرب ممالک آج تک انہیں کے دام صیاد میں پھنسے ہیں۔

امریکہ ایران نفرت کی دہائیوں پر مشتمل تاریخ کے ساتھ ان کو ورکنگ ڈنر پہ بٹھانا کہ جو خلیج آج تک اقوام متحدہ، جی 7، برکس یا او آئی سی نہ پاٹ سکیں پاکستان کی چند روزہ کوششوں نے پار کر دی۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ اقوام متحدہ کی موجودگی 7 عشروں سے فلسطین........

© Daily Urdu