PTI Ke Insan
کوئی تیس سال قبل وطنِ عزیز میں "تیسری قوت" پیدا کرنے کی باتیں شروع ہوئیں اور ہمیں بتایا جانے لگا کہ دو پارٹیوں نے لوٹنے کی باریاں لگائی ہوئی ہیں۔ عوام کے پاس تیسری کوئی راہ ہی نہیں، بے چارے کہاں ووٹ دیں۔ پھر ایک تیسری قوت پیدا کی گئی اور تمام وسائل اور امیدیں اُس سے وابستہ کر دی گئیں۔ عمران خان کی تعمیر شروع ہوئی۔ کچھ کالم نگار ریٹائرڈ ملازمین (سول اور ملٹری) اُس کے ساتھ مل گئے۔ ایک منشور تراشا گیا جس میں عمران خان کی حیثیت تمام اصولوں سے بالاتر رکھی گئی۔
تب جمہوریت، کرپشن، چور ڈاکو، وغیرہ کا الاپ شروع ہوا۔ احمد رفیق اختر وغیرہ نے قسمیں کھائیں کہ یہ "بندہ ایمان دار ہے"۔ ٹی وی پروگراموں میں نئی آواز کو متواتر جگہ دی جانے لگی۔ مینارِ پاکستان سے باقاعدہ لانچ ہوا، کیونکہ مشرف کے ساتھ مل کر "تبدیلی" لانے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔........
