menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shah Aye Kithay Agaya Ayen

33 0
12.08.2026

شاہ اے کتھے آ گیا ایں

ترکش حمام ایک پڑم پڑا ہے یعنی ترک کلچر ہے۔ البتہ یہ ہمارے جیسے برصغیری نازک مزاج بندوں کے واسطے کافی اوکھا ہے۔ کل شام یونہی ترکش حمام پر نظر پڑی تو سوچا کہ چلو یار لائف میں یہ تجربہ بھی کرکے دیکھ لیں۔ میں اندر داخل ہوگیا۔ مجھے ایک تولیہ دے دیا گیا کہ اسے باندھ لو۔ میں نے اچھے سے ٹائٹ کرکے باندھا۔ باندھ کر کمرے سے باہر نکلا تو مجھے ایک بڑے سے ہال کی جانب لے جایا گیا جہاں بڑے بڑے حجم اور ڈیل ڈول والے تُرک پچاس پچپن سالہ ڈشکرے ننھا سا تولیہ اپنے اعضائے مخصوصہ کو چھپائے گیلے گیلے ایک بڑی سی سنگ مرمر کی سلیب پر بیٹھے تھے اور چائے کی چسکیاں بھرتے آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ جب انہوں نے میری میڈیم سائز باڈی، تازہ شیو شدہ سینے اور بالوں سے پاک پنڈلیوں کو دیکھا تو گھورتے ہوئے چائے کی چُسکی لینے لگے۔ مجھے ان کی آنکھوں سے پازیٹیو وائبز نہیں آئیں۔ دل میں خیال آیا کہ شاہ اے کتھے آ گیا ایں ایتھوں نکل جا۔ لیکن اب واپسی ممکن نہیں تھی۔ سو میں نے نظریں نیچی کیں اور ایسے چلنے لگا جیسے کسی غلط محلے میں غلط وقت پر پہنچ گیا ہوں۔

ہال سے گزر گیا تو کچھ راحت نصیب ہوئی۔ گھورتی اکھیوں سے نجات ملی۔ مجھے ایک سٹیم روم میں لے جایا گیا کہ یہاں دس پندرہ منٹ بیٹھ کے سٹیم لے لو۔ اس کمرے میں بلا کی گرمی........

© Daily Urdu (Blogs)