Rana Sahab, Khush Aamdeed
ایڈووکیٹ لندن ہائیکورٹ جناب انعام رانا وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی ایچ اے میں ایک مشہور spa میں فل باڈی مساج کی بکنگ بھی کروا لی ہے۔ ہم سب برادر رانا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کافی جذباتی اُتار چڑھاؤ متوقع ہیں۔ جب سے رانا نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کرایا ہے تب سے لاہور ائیرپورٹ پر ان کے استقبال میں کافی سہولت پیش آجاتی ہے۔ وگرنہ اس سے قبل معلوم ہی نہیں پڑتا تھا کہ رانا صاحب آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں۔
پچھلے سال انہی دنوں لاہور آئے تو انہوں نے اپنے گھر ایک چھوٹی سی محفل رکھی۔ چند دوست جمع کیے۔ انعام بھائی محفل میں بروسٹ، سموسے، دہی بھلے، پزا، برگر، چائے، کافی، بسکٹ، کیک سے ہونے والے نقصانات کے بارے دو گھنٹے دلائل دیتے رہے۔ پھر اللہ جانے ان کو کیا خیال آیا۔ میرا لٹکا ہوا چہرہ دیکھ کر بڑے ادب سے بولے "بھوک لگی ہے کچھ کھاؤ گے؟"
میں نے کہا "ہاں، پلیز اللہ کا واسطہ کچھ تو منگوا لو"۔ بولا بتاؤ کیا؟ میں نے سموسہ کہا تو اس نے سموسے اور شوگر کو لے کر لیکچر دے دیا۔ پھر دہی بھلوں کے بادی نقصانات پر بات گھماتے رہے۔ پھر ایک دن بولے بتاؤ کیا کھانا ہے؟ میں ہی بیوقوف تھا کہ پھر سے اس سوال کا جواب دے دیا۔ کہا کہ بھائی جلیبیاں کھانے کا دل کر رہا ہے۔ بولا "کوئی شرم کر۔ تو شوگر دا مریض ایں" اور پھر انہوں نے مجھے حفظان صحت کے اصولوں پر بھاشن پیل دیا۔
پھر ان کے لندن تشریف لے جانے کے کچھ ماہ بعد میرا لندن کا پلان بن گیا۔ انعام رانا اور مجھ میں بہت کچھ مشترک ہے جن میں ایک شے سینس آف ہیومر بھی ہے۔ لندن سے سکاٹ لینڈ روڈ ٹرپ کا پلان بنا تو کہنے لگا "بخاری روڈ ٹرپ پر نکلتے ہوئے مٹن چکن خود بنوا کے ساتھ رکھ لیں گے اور میں پکا کر کھلاؤں گا۔ تو پرہیزی ڈائٹ پر ہے تو باہر سے کھانے سے اچھا خود بنا لیں گے"۔ میں نے اتفاق کرتے کہا بالکل ٹھیک ہے لیکن کیا لندن میں فریش مٹن مل جاتا ہے یا فروزن ہی ملتا ہے؟ جواب میں اس نے ایک قصائی کی ران کا گوشت بناتے ویڈیو بھیجی اور کہا "میرے گھر کے قریب ہی کرتا ہے۔ فریش کرتا ہے"۔ ویڈیو میں چھری کو ڈبے ڈبے سے ڈال کر بُلر کرکے سینسر کیا گیا تھا۔ شاید کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چھری دکھانے پر بھی قدغن ہے۔ میں........
