Business Idea
ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور ہمارے معروضی سیاسی و سماجی حالات میں یہ جملہ سو فیصد فِٹ بیٹھتا ہے۔ ہر المیہ اپنے ہمراہ ایک آپرچیونٹی بھی لاتا ہے۔ ضرورت بس امر کی ہوتی ہے کہ اس سانحے سے کیسے مثبت انداز میں آگے بڑھا جائے اور پرسنل و فنانشل گروتھ کی جانب توجہ مرکوز کی جائے۔ ایک نوکری پیشہ انسان جس نے کبھی کاروبار نہ کیا ہو وہ بولڈ سٹیپ لینے سے گھبراتا ہے لیکن آپ نے سنا ہوگا کہ آؤٹ آف ٹرن ترقی وہی لوگ کرتے ہیں جو بڑا رسک لیتے ہیں۔ یہاں میں نہایت سوچ و بچار کے بعد ایک بزنس آئیڈیا لے کر آپ سب کے سامنے حاضر ہو رہا ہوں۔ اس بزنس آئیڈیا کے بارے میں سو فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ رِسک فیکٹر زیرو ہے اور منافع کی شرح سو فیصد ہے۔
بھائیو اور لیڈیز، میں ایک کنسلٹنٹ کمپنی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ یہ کمپنی شپنگ کارپوریشن کے انڈر رجسٹرڈ ہوگی مگر یہ کارگو کا کام نہیں کرے گی۔ میرا آئیڈیا یہ ہے کہ ابتدائی طور پر ہم ڈیڑھ سو کنٹینرز خرید لیں، پندرہ عدد کنٹینر لفٹر مشینیں اور بیس عدد کنٹینرز کی نقل و حمل کے واسطے لانگ وہیل بیسڈ گاڑیاں۔ ہمارا سارا سیٹ آپ quickly moveable ہوگا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد........
