America Aur Pakistan Ka Rishta
امریکا اور پاکستان کا رشتہ
امریکا اور پاکستان کا رشتہ عجیب رہا ہے۔ کبھی ایسا لگا جیسے دونوں لازمی اتحادی ہیں اور کبھی یوں محسوس ہوا جیسے دو سسرالی رشتے دار صرف جنازوں اور شادیوں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ امریکا نے پاکستان کو کبھی فرنٹ لائن اتحادی کہا، کبھی دہشت گردی کا مرکز۔ پاکستان نے بھی کبھی امریکی ڈالروں کو قومی مفاد قرار دیا اور کبھی امریکی خواہشات کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے دعوے کیے۔
سب سے بڑا قصہ ایٹم بم کا ہے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ دیکھو بھئی یہ ایٹمی پروگرام اچھی چیز نہیں۔ تم غریب ملک ہو، روٹی کپڑا مکان پر دھیان دو۔ جبکہ بھٹو صاحب نے کہا کہ گھاس کھا لیں گے ایٹم بم بنائیں گے۔ یوں ایک ایسا ملک جو آج تک سیوریج کا نظام درست نہ کر سکا اس نے ایٹم بم بنا لیا۔ امریکا نے جواباً پابندیاں لگائیں، دھمکیاں دیں، لیکچر دیے مگر پاکستان نے اپنا پروگرام جاری رکھا۔
پھر 1998 آیا۔ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو امریکا فوراً پاکستان کے دروازے پر پہنچ گیا۔ کبھی مشورہ، کبھی دھمکی کہ جوابی دھماکے نہ کرنا ورنہ یوں ہو جائے گا ووں ہو جائے گا۔ پاکستان نے چند........
