menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America Aur Iran Mein Dakhli Taqseem

16 0
28.04.2026

امریکہ اور ایران میں داخلی تقسیم

اب جنگ میدانِ جنگ سے زیادہ ٹی وی اسکرینوں، ٹویٹر تھریڈز اور امریکی کانگریس میں لڑی جا رہی ہے اور امریکا اس وقت دو حصوں میں نہیں بلکہ دو الگ کہانیوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع کی لیکن اس جنگ نے امریکا کے اندر ایک نئی جنگ شروع کر دی۔ امریکا میں جاری صورتحال کا جائزہ لیں تو معلوم پڑتا ہے کہ امریکی سماج دو حصوں میں بٹ چکا ہے اور یہ خلیج گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں کے مطابق یہ جنگ نہیں ایک ضروری ویکسین ہے تاکہ ایران نامی وائرس مزید نہ پھیلے۔ دوسری طرف مخالفین کے نزدیک یہ وہی پرانی فلم ہے جس کا نام پہلے عراق وار اور پھر افغانستان وار رکھا گیا تھا۔ عراق میں weapon of mass destruction کا نعرہ لگا کر گھسا گیا لیکن وہاں سے صرف ریت برآمد ہوئی۔ افغانستان میں جن کو دشمن قرار دے کر حملہ کیا گیا وہ بیس سال بعد آج بھی حکومت سنبھالے ہوئے ہیں۔ ایران پر حملے کا جواز اس کے پاس موجود مبینہ ایٹمی مواد اور رجیم کی تبدیلی بتایا گیا۔

امریکی کانگریس اس وقت کسی جنگی کمانڈ سینٹر سے کم نہیں۔ کانگریس مین ریپبلکنز پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں۔ سروے مسلسل ریپبلکنز کے گراف میں گراوٹ دکھا رہے ہیں۔ ایک طرف ریپبلکنز ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر ابھی نہ روکا تو کل دیر ہو جائے گی۔ دوسری طرف ڈیموکریٹس ہیں جو جواب دیتے ہیں اگر ابھی ہم ریپبلکنز کو روک نہ سکے تو کل معاشی نقصان ہوگا اور کانگریس پر عوامی اعتماد بھی نہیں رہے گا۔........

© Daily Urdu (Blogs)