Somya Atta Shahani Ka Podcast Aur Toofan e Badtameezi
سمیہ عطاء شہانی کا پوڈکاسٹ اور طوفانِ بدتمیزی
سوشل میڈیا نے عام آدمی کو اظہارِ رائے کی جو طاقت عطا کی ہے، وہ بلاشبہ جدید دور کی ایک بڑی نعمت ہے۔ آج کوئی شخص کسی حکومتی فیصلے، سیاسی رہنما کے بیان یا عوامی مسئلے پر چند لمحوں میں اپنی رائے لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا اظہارِ رائے کی آزادی ہمیں اخلاقیات سے بھی آزاد کر دیتی ہے؟ کیا سیاسی اختلاف کا مطلب یہ ہے کہ ہم مخالف رائے رکھنے والے شخص کی تضحیک، کردار کشی اور تحقیر کو اپنا حق سمجھ لیں؟
یہ سوال اس وقت مزید اہم ہو جاتا ہے جب کسی عوامی نمائندے کے ایک سیاسی بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ اچانک ایک ایسے طوفانِ بدتمیزی میں تبدیل ہو جائے جس میں اصل موضوع کہیں پیچھے رہ جائے اور شخصیت نشانے پر آ جائے۔
حالیہ دنوں سمیہ عطاء شہانی کے ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا 8500 روپے میں کسی گھر کا ماہانہ خرچ چل سکتا ہے؟ جواب میں انہوں نے اپنے علاقے لیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایسا ممکن ہے۔
یہ جواب یقیناً ایک سیاسی نمائندے کے طور پر سمیہ عطاء شہانی کے لیے ایک کمزور اور غیر منطقی جواب تھا۔ پاکستان جیسے ملک میں، جہاں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے، جہاں ایک خاندان کے لیے خوراک، بجلی، گیس، تعلیم، علاج، لباس اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنا پہلے ہی ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے، وہاں 8500 روپے کو ایک خاندان کے ماہانہ اخراجات کے لیے کافی قرار دینا زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس بیان پر تنقید ہونی چاہیے تھی اور ضرور ہونی چاہیے تھی۔ ایک منتخب عوامی نمائندے سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو سمجھے، ان کے مسائل کو محسوس کرے اور ان کی آواز ایوان تک پہنچائے۔ اگر کوئی بیان عوام کی معاشی........
