menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamara 15 Sala Masoom Waseem

27 0
21.10.2026

ہمارا 15 سالہ معصوم وسیم

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں آج بھی بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، چاہے وہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ ہو، عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان میں بچوں پر تشدد اور استحصال کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور حالیہ رپورٹس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ایسے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

ماہرین اور ذرائع ابلاغ کی حالیہ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر روز 10 سے زائد بچے جنسی تشدد یا زیادتی کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ رپورٹ نہ ہونے والے واقعات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرائم کے تقریباً 2 ہزار کے قریب واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ بچوں کے حقوق کی صورتحال پر ایک لمحہ فکریہ ہیں۔

مختلف سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تقریباً 60 فیصد بچوں کو کسی نہ کسی شکل میں گھریلو سطح پر جسمانی یا ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے تحت بچوں پر جسمانی تشدد کے مرتکب شخص کو ایک سال قید اور 50 ہزار روپیہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں 60 فیصد بچوں کو گھریلو سطح پر تشدد کا سامنا ہے، یہ تو اعدادوشمار ہیں، کہ جو منظر عام پر آئے ہیں، مگر نہ جانے کتنے ہی ایسے واقعات رونماء ہوئے ہونگے کہ جن میں بچے ظلم و تشدد کا شکار ہوئے........

© Daily Urdu (Blogs)