menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taraqi Ka Asal Paimana Awam Ki Khush Hali

16 0
19.10.2026

ترقی کا اصل پیمانہ عوام کی خوش حالی

ہم اس لیے لکھتے ہیں تاکہ سکوت ٹوٹے تاکہ وہ خاموشی ٹوٹے جس میں حقیقتوں کو دبا دیا جاتا ہے، جعلی ترقی کے دعوے کئے جاتے ہیں اور تاکہ وہ سوال بلند ہوں جنہیں بار بار دبایا گیا ہے۔ لکھنا محض الفاظ کی ترتیب نہیں ہوتا، لکھنا ایک ذمہ داری ہے ایک آواز ہے جو بے زبان لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب عوام کی جیب خالی ہو، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں، غربت بچوں کے خواب نگل جائے اور سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان رہے تو یہ سکوت مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں لکھنا ایک سوال بنتا ہے آخر ترقی کس کے لیے ہے؟ اور ریاست کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہے؟

ہمارے ہاں اکثر ترقی کو بلند عمارتوں چمکتی سڑکوں، مہنگی گاڑیوں اور پرتعیش جہازوں سے ناپا جاتا ہے۔ اقتدار کے ایوان روشن رہتے ہیں بڑے لوگوں کے قافلے سڑکوں پر دوڑتے رہتے ہیں اور آسائشوں کی فراوانی کو ہی ملکی ترقی کا ثبوت قرار دیا جاتا ہے مگر سوال یہ ہے جب غریب کے گھر میں اندھیرا ہو، بیمار کو علاج کے لیے اپنا گھر بیچنا پڑے، مزدور کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ نہ ملے اور ایک باپ اپنے بچوں کی بھوک کے سامنے بے بس ہو کر آنسو بہائے تو ایسی ترقی کا کیا مطلب؟ کیا ترقی صرف ایوانوں کی رونق ہے یا عوام کے دسترخوان کی خوش حالی؟ اگر ترقی کا پیمانہ عوام کی خوشحالی نہیں بلکہ حکمران طبقے کی پرتعیش زندگی ہے........

© Daily Urdu (Blogs)