menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pabandion Ki Zanjeerein, Dabao Ke Pahar Aur Eman Ki Taqat

26 0
15.10.2026

پابندیوں کی زنجیریں دباؤ کے پہاڑ اور ایمان کی طاقت

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ طاقتور قوتیں اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ معاشی پابندیوں عسکری دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے کسی بھی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے لیکن ایران نے طویل عرصے سے جاری پابندیوں اور عالمی دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہ کر یہ واضح کیا ہے کہ کسی قوم کی طاقت کا اندازہ صرف اس کے معاشی وسائل جدید ہتھیاروں اور عالمی اتحادیوں سے نہیں لگایا جا سکتا اس کی قومی خودمختاری نظریاتی وابستگی اور مشکلات برداشت کرنے کی صلاحیت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آج امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی محض تین فریقوں کا تنازع نہیں بلکہ یہ عالمی سیاست میں طاقت خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کی کشمکش بھی ہے۔ فروری 2026 میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تنازع نے مزید سنگین صورت اختیار کی جنگ بندی اور سفارتی کوششوں کے باوجود اختلافات برقرار ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پابندیوں اور جوہری پروگرام پر کشیدگی نے خطے کو غیر یقینی حالات سے دوچار کر رکھا ہے۔

امریکہ دنیا کی بڑی عسکری اور معاشی طاقت ہے اسرائیل کو بھی مضبوط عسکری صلاحیت حاصل ہے لیکن ایران کو دباؤ کے ذریعے اپنی شرائط تسلیم کرانے کی کوششیں اب تک کسی پائیدار حل تک نہیں پہنچ سکیں۔ ایران کی مزاحمت نے یہ حقیقت نمایاں کی ہے کہ طاقت کا استعمال ہمیشہ سیاسی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتا حالیہ مہینوں میں نئی پابندیوں اور معاشی دباؤ کے باوجود تہران نے اپنے بنیادی مؤقف سے دست بردار ہونے کے بجائے مذاکرات میں بھی اپنی شرائط پیش کی ہیں۔

یہاں ایک بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے کیا کسی قوم کو صرف اس لیے اپنے مؤقف سے دست بردار ہو جانا چاہیے کہ اس کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ممالک کھڑے ہیں ایران کے حامی اس کی استقامت کو خودمختاری،........

© Daily Urdu (Blogs)