Insaf Ya Intiqam?
جب عمر سرفراز چیمہ عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں کہ یا تو ہمیں مار دیں یا انصاف دے دیں تو یہ محض ایک جملہ نہیں ہوتا یہ پورے نظامِ انصاف کے منہ پر ایک سوالیہ نشان ہوتا ہے بلکہ انصاف عدل کے منہ پہ زناٹے دار تھپڑ ہے۔ ایک ایسا سوال جس کا جواب صرف عدالتوں میں نہیں بلکہ قوم کے ضمیر میں تلاش کرنا چاہیے اور جب ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی بیمار کینسر سے لڑتی ہوئی خاتون اس حال میں ہو کہ خود سے کپڑے تک نہ پہن سکے تو پھر یہ سوال اور بھی گہرا ہو جاتا ہے کہ آخر ان کا جرم کیا ہے؟ کیا بیماری بھی اب جرم بن چکی ہے یا پھر یہ سب صرف سیاسی انتقام کی ایک بھیانک شکل ہے؟
یہاں سوال صرف قانون کا نہیں۔ بلکہ غیرت، اخلاق اور انسانیت کا بھی ہے وہ لوگ جو معمولی دباؤ پر خواتین کی عزت و حرمت کے علمبردار بن جاتے ہیں آج ان کی آواز کیوں خاموش ہے؟ کیا غیرت بھی اب سیاسی وابستگی دیکھ کر جاگتی ہے مریم........
