menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Family Gala

19 0
sunday

کچھ تقریبات صرف کیلنڈر پر ایک تاریخ بن کر نہیں آتیں، بلکہ اپنے پیچھے یادوں کی ایک ایسی روشن لکیر چھوڑ جاتی ہیں جسے وقت بھی مٹا نہیں پاتا۔ کچھ محفلیں ایسی ہوتی ہیں جہاں انسان صرف لوگوں سے نہیں ملتا بلکہ رشتوں، روایات، محبتوں، خلوص اور اجتماعی وابستگی سے ملاقات کرتا ہے۔ فیصل آباد میں انجمنِ آرائیاں فیصل آباد کی سالانہ فیملی گالا تقریب بھی ایسی ہی ایک خوبصورت، باوقار اور یادگار تقریب تھی، جس نے ثابت کیا کہ جب کسی اجتماعی ادارے کی قیادت اخلاص، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے تو ایک تقریب محض تقریب نہیں رہتی بلکہ اجتماعی شعور اور باہمی محبت کا مظہر بن جاتی ہے۔

راقم الحروف کا اس تقریب میں میاں اشرف قادری صاحب کی دعوت پر بطور مہمان اعزاز شرکت کرنا، میرے لئےکسی اعزاز سے کم نہیں اور سب سے بڑی بات کہ جب بات برادری کی ہو تو پھر برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اسکے دکھ، درد اور خوشی میں شامل لازم ہونا چاہیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شاہد نسیم چوہدری نے دی ایجوکیٹر برائیٹ کیمپس جناح کالونی فیصل آباد میں انجمن ارائیاں کے ممبران کے بچوں کو پلے گروپ سے میٹرک تک داخلہ فیس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان بھی کیا، جو برادری سے محبت کا ثبوت ہے۔

آرائیں برادری برصغیر کی قدیم اور معروف برادریوں میں شمار ہوتی ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں اس برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زراعت، تجارت، تعلیم، صنعت، وکالت، طب، سیاست، سماجی خدمت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ خصوصاً پنجاب کی معاشرتی تشکیل میں آرائیں برادری کا کردار قابلِ ذکر رہا ہے۔ محنت، زمین سے وابستگی، کاروباری بصیرت، تعلیم کی طرف رجحان اور اجتماعی خدمت اس برادری کی نمایاں خصوصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔

تاہم کسی بھی برادری کی اصل پہچان صرف اس کے تاریخی پس منظر سے نہیں ہوتی، بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ آج اس کے افراد ایک دوسرے کے لیے کس قدر سہارا بنتے ہیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں انجمنِ آرائیاں فیصل آباد کی اہمیت سامنے آتی ہے۔ انجمن کا بنیادی تصور محض افراد کو ایک نام کے نیچے جمع کرنا نہیں بلکہ باہمی رابطے، اتحاد، فلاح، تعاون، سماجی خدمت اور نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑنے کے جذبے کو مضبوط بنانا ہے۔

ایسی انجمنیں معاشرے میں ایک پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک طرف بزرگوں کے تجربات ہوتے ہیں اور دوسری طرف نوجوان نسل کی توانائیاں، ایک طرف ماضی کی روایات ہوتی ہیں تو دوسری طرف مستقبل کے امکانات۔ جب یہ دونوں ایک دوسرے سے جڑ جائیں تو معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

حال ہی میں انجمنِ آرائیاں فیصل آباد کی سالانہ تقریب ایگزیکٹو مارکی، کینال روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مقام میں ایک خاص وقار تھا، مگر اصل خوبصورتی اس وقت پیدا ہوئی جب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، معزز مہمانان، انجمن کے عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران، منتظمین، رضاکاران اور خاندانوں کے افراد ایک چھت تلے جمع ہوئے۔

یہ اجتماع تعداد کے اعتبار سے بھی بڑا تھا اور نمائندگی کے اعتبار سے بھی وسیع۔ لیکن بڑے اجتماعات کا اصل امتحان یہی ہوتا ہے کہ وہاں نظم و ضبط کس طرح برقرار رکھا جاتا ہے۔ بسا اوقات چھوٹی تقریبات بھی بے........

© Daily Urdu (Blogs)