menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mushkil Ki Ghari

24 0
18.07.2026

ہم بچپن سے سن رہے ہیں کہ ملک پر مشکل کی گھڑی ہے اور جلد قوم اس تکلیف کے ماحول سے باہر نکل آئے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے پہلے تو صرف سیاسی نعرہ ہی تھا لیکن اس وقت واقعی ملک مشکل کی گھڑی سے گزر رہا ہے اور قوم کی جو حالت اس وقت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ جس طرح معاملات چل رہے ہیں اس میں تمام اشرافیہ اور بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ شکاری بن چکے ہیں جب کہ عوام کی حالت اس خوفزدہ ہرن کی طرح ہے جسے خوراک ڈھونڈنے کے لئے بھی موت کے منہ سے گزرنا پڑتا ہے۔

کرونا کی وبا کے بعد کا دور پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دور ہے اور شاید آزادی کے ابتدائی دنوں میں بھی ایسی مایوسی نہیں تھی جو اس وقت ملک پر چھائی ہوئی ہے۔ پچھلے پانچ چھ سال میں جس طرح مشکل حالات کی کہانی سنا کر عوام کو لوٹا گیا ہے اور اشرافیہ کو نوازا گیا ہے اس کی مثال شاید کہیں نہیں ملتی ہے۔ ان پانچ سالوں میں عوام نے جو کچھ دیکھا ہے اس کے بعد حکمرانوں اور اداروں سے اعتماد اٹھنا ایک فطری عمل ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کیا گیا، وزراء کی تنخواہیں اور مراعات اس طرح بڑھائی گئیں جیسے ہم کسی شہنشاہوں کے ملک کے شہری ہوں اور عوام کا مطالبہ ہو کہ وزراء کو نوازا جائے۔ پھر ججوں اور عدالتوں کے ماتحت عملے کو خوش کیا گیا۔ حکومتیں سکولوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کو تو نشانہ بناتی ہیں لیکن اس عدالتی عملہ کے لئے کوئی سختی نہیں ہے جن کی تنخواہ اور الاونس سکولوں کے پی ایچ ڈی اساتذہ سے بھی زیادہ ہے۔ پھر چن چن کر مختلف کمپنیاں، کارپوریشنیں اور اتھارٹیز بنائی گئیں جہاں من چاہے افراد سے من پسند فیصلے لینے کے لئے تین تین ملین تک تنخواہیں اور پھر مراعات سے نوازا........

© Daily Urdu (Blogs)