menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tehzeeb Ka Tohfa

5 0
latest

کسی بھی ملک میں واپسی اس یقین کے ساتھ ہوتی ہے کہ وہ ملک وہیں تھا جہاں ہم چھوڑ کر گئے تھے۔ اس مرتبہ بھی یہاں واپسی کم و بیش ایک سال بعد ہوئی اور ہمیشہ کی طرح ایک ایسے بُک سٹور پر جانا ہوا جہاں کم و بیش سترہ سال سے جا رہا ہوں۔ نظر دوڑائی تو بہت سی زبانیں کتابوں کی صورت میں خوش آمدید کہتی دکھائی دیں۔ فصیح عربی سے شائستہ فرنچ اور نستعلیق زبان فرنگ سے شاید بہت سے مشرقی اور مغربی ملکوں کی زبانوں کی کتابیں حالت سکوت میں اپنی چوکھٹ پر مرحبا کہتی دکھائی دیں۔

سالوں پہلے اردو کی ایک نئی لکھی گئی بہت اہم موضوع پر کتاب کا پہلا حصہ خریدا اور دوسرا کبھی دیکھنے کو ہی نہیں ملا۔ اس مرتبہ دکان میں موجود صاحب سے اردو کی کتابوں کا پوچھا تو انہوں نے ایک انتہائی چھوٹے سے شیلف کی جانب اشارہ کیا۔ غالباََ بارہ پندرہ یا سولہ کتابیں ہوں گی اور اُن میں صرف دو تھیں جو میرے پاس نہیں تھیں۔ ایک خرید لی لیکن ایک تکلیف دہ اشتیاق یا کرب انگیز شرمندگی سے پُوچھا کہ اردو کی اور کتابیں کیوں نہیں ہیں۔ جواب نامکمل لیکن واضح تھا۔ "ہم اردو کی کتابیں نہیں رکھتے"۔ کچھ کہنے سننے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی بظاہر زبان حال سے وہ یہ........

© Daily Urdu (Blogs)