Punjab Taleemi Inqilab Ki Janib
پنجاب تعلیمی انقلاب کی جانب
قوموں کی تقدیر میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ درس گاہوں میں لکھی جاتی ہے۔ ریاستیں محض بلند و بالا عمارتوں، کشادہ شاہراہوں اور صنعتی منصوبوں سے ترقی یافتہ نہیں ہوتیں بلکہ ان کی اصل شناخت ایسے تعلیمی نظام سے وابستہ ہوتی ہے جو نئی نسل کو علم، کردار، شعور اور امید سے آراستہ کرے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ پنجاب میں گزشتہ عرصے کے دوران تعلیم کے شعبے کو جس سنجیدگی، عزم اور عملی بصیرت کے ساتھ ترجیح دی گئی، اس نے اس تاثر کو مضبوط کیا ہے کہ موجودہ صوبائی قیادت تعلیم کو محض ایک محکمہ نہیں بلکہ ریاستی تعمیر کا بنیادی ستون سمجھتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے منصب سنبھالتے ہی جس انداز سے عوامی خدمت، انتظامی اصلاحات اور بالخصوص تعلیم کے میدان میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی وہ یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ ان کی یہ سوچ کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے، تعلیمی اداروں کو فعال بنایا جائے اور سرکاری نظامِ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔ یہی وژن اس وقت مزید نمایاں ہوا جب صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب نے محض اعلانات پر اکتفا کرنے کے بجائے عملی اقدامات کو ترجیح دی۔ فروری میں School Teacher Interns (STIs) فیز ٹو کی بھرتی اسی عملی سوچ کا ایک نمایاں مظہر تھی۔
یہ محض ایک بھرتی مہم نہیں تھی بلکہ ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوئی۔ ایسے بے شمار نوجوان، جو اعلیٰ تعلیم کے باوجود........
