menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mazameen e Quran, Uneesvi Nimaz e Taraweeh

25 0
28.02.2026

مضامینِ قرآن، انیسویں نماز تراویح

بیسویں پارے کے کل 16 رکوع ہیں جس میں سورہ النمل کے 3، سورہ القصص کے 9 اور سورہ العنکبوت کے 4 رکوع شامل ہیں۔ بیسویں پارے کا آغاز نعمتِ خداوندی، آسمان و زمین کی تخلیق، مخلوق کی ابتداء اور اس کی روزی کا تعین اور زمین کی خصوصیات بیان کرکے توحید پر استدلال سے ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں۔ علمِ الہی کی شان کو بیان کیا کہ اللہ تعالی کا علم ذاتی ہے، قرآن کلامُ اللہ ہے جو مومنین کے لیے ہدایت و رحمت ہے اور لوحِ محفوظ میں ہر چیز کو لکھ دیا گیا ہے۔ قیامت برپا ہونے بارے مضامین جس میں صور پھونکنے، دابتہُ الارض کے ظاہر ہونےکا بیان ہوا۔

سورہ القصص میں عظمت قرآن کو بیان کرکے حضرت موسیٰؑ اور فرعون کا واقعہ بیان ہوا کہ فرعون متکبر، ظالم اور فسادی تھا اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کی حفاظت کا ذمہ اٹھایا اور ان کو فرعونیوں سے محفوظ رکھا۔ حضرت موسیٰؑ پر انعامات، ان کی اپنی والدہ کی طرف واپسی، آپ کی بہن کا واقعہ بیان کرکے آپ پر جوانی میں احساناتِ الہی اور آپ کی بارگاہِ الہی میں عاجزی و انکساری کے مضامین اور مدین کی طرف ہجرت کے واقعات شامل ہوئے۔

حضرت موسیٰؑ اور قبطی شخص کا واقعہ بیان ہوا جس میں اسرائیلی کا قبطی سے جھگڑا اور آ پ کی تنبیہ بیان ہوئی۔ حضرت شعیبؑ کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ نکاح کی پیشکش اور حضرت موسیٰؑ کا اِسے قبول کرنے کا بیان ہوا۔ حضرت موسیٰؑ کا کوہ طور پر جانا اور ان کو معجزات (عصائے موسیٰؑ کا سانپ بننا، روشن ہاتھ کا معجزہ اور خوف کی دوری) کا عطا ہونا شامل ہے۔ قرآن کریم کی بتدریج نازل ہونے کی حکمتیں، صالحین اہل کتاب کا ایمان لانا، مومنین اہل کتاب کو دگنے اجر کی بشارت اور مومنین اہلِ کتاب کے کردار، مومن اور کفار میں امتیاز،........

© Daily Urdu (Blogs)