Aalmi Sifarat Kari Aur Pakistan Zindabad
عالمی سفارت کاری اور پاکستان زندہ باد
گزشتہ برس 22 اپریل کے پہلگام واقعے سے لے کر 28 فروری کو ایران۔ امریکہ جنگ کے آغاز تک دنیا نے ایک کے بعد ایک ایسے بین الاقوامی واقعات دیکھے جنہوں نے عالمی سیاست کا رخ بدل کر رکھ دیا۔ ان تمام ہنگامہ خیز حالات میں پاکستان نہ صرف ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھرا بلکہ اپنی بہترین سفارت کاری، عسکری مہارت اور قائدانہ کردار کی وجہ سے عالمی منظرنامے پر اپنی شان و شوکت کے ساتھ نمایاں ہوا۔
بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ میں پاک فوج نے جس عسکری مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا اس نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ بھارت کو تاریخی شکست، ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا بھر کے دفاعی ماہرین پاک فوج کی حکمتِ عملی اور جرات کے معترف نظر آئے۔ یہاں تک کہ امریکی صدر بھی ہر محفل میں بھارت کو اس کے گرائے گئے جہازوں کی گنتی یاد دلاتے رہے جو بھارت کے لیے ایک مستقل سفارتی شرمندگی بن گئی۔
بھارت نے اپنی اس شکست کا رخ بدلنے کے لیے ایک نئی چال چلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف نئی محاذ آرائی کا عندیہ دینا شروع کیا۔ مگر پاکستان کے واضح اور دوٹوک جواب نے ان........
