Taqat, Siasat Aur Badalti Aalmi Bisat
طاقت، سیاست اور بدلتی عالمی بساط
ڈونلڈ ٹرمپ عصرِ حاضر کی ایسی غیر معمولی سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے امریکی اقتدار کے ایوانوں سے اٹھنے والی پالیسیوں کے ذریعے عالمی نظام کے روایتی تصورات کو نئی آزمائش سے دوچار کیا۔ امریکہ فرسٹ کا نعرہ محض انتخابی سیاست کا جملہ نہیں تھا بلکہ اس کے پس منظر میں ایک ایسا سیاسی فلسفہ کارفرما تھا۔ جس نے عالمی تعلقات، معاشی شراکت داریوں اور دفاعی اتحادوں کی بنیادوں کو نئے سرے سے پرکھنے پر مجبور کر دیا۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ ٹرمپ کے بعد دنیا کس سمت سفر کرے گی اور کیا امریکہ اپنی روایتی عالمی قیادت کا وقار دوبارہ حاصل کر پائے گا؟
دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکہ نے جس عالمی نظام کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، وہ کئی دہائیوں تک بین الاقوامی سیاست کا مرکزی حوالہ رہا۔ اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی ادارے، نیٹو اور آزاد تجارت کے تصورات اسی نظام کے اہم ستون تھے۔ ٹرمپ نے اس روایتی نظام کو چیلنج کرتے ہوئے امریکی مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر مقدم رکھا۔ ان کی پالیسیوں میں سفارت کاری سے زیادہ سودے بازی اور مفاہمت سے زیادہ دباؤ نمایاں رہا۔ کارنیگی انڈومنٹ کی جون 2026ء کی تحقیق بھی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی اداروں سے مکمل علیحدگی کے بجائے انہیں امریکی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔
امریکی سیاست میں 5 نومبر 2026ء کے وسط مدتی انتخابات نے اس منظرنامے........
