menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bhaag Bhari

26 0
18.10.2026

صفدر زیدی کا لکھا ناول "بھاگ بھری" کتاب محل نے شائع کیا ہے۔ اس ناول کا بنیادی پیغام نیوکلیئر تباہ کاریوں اور ہولناکیوں کا بیان ہے۔ جہاں دو ممالک (پاکستان اور بھارت) نیوکلیئر بم چلا کر ایک دوسرے کے وجود کو مٹا چکے ہوتے ہیں اور وہ زمین جس پر یہ ممالک ہوتے وہاں قحط سالی اور بڑھتے ٹمپریچر نے انسانی زندگی کے مستقبل کو معدوم کرکے رکھ دیا ہوتا ہے۔

نیوکلیئر بم سے ہونے والی شدید تباہ کاری کی منظر کشی کو جس بھیانک انداز سے بیان کیا ہے اس پر مصنف اس کی ہولناکی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں کچھ کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں۔

یہ کہانی ہزار سال بعد کی ہے جب یہ دو ممالک ایٹمی جنگ کے تجربے سے گزر کر دنیا سے اپنا وجود ختم کر چکے ہوتے ہیں تو یورپ میں ان ممالک کی تباہی پر ایک تعلیمی ادارے میں اس کو موضوع بنایا گیا ہے۔ جہاں ایک ناول کی شکل میں اس کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔

وڈیرے حیدر شاہ اور جعفر شاہ کے ڈیرے پر کام کرنے والی ہندو عورت بھاگ بھری جو اپنے آبا و اجداد کے قرض کی بدولت پوری زندگی وڈیرے کی خدمت گزاری پر مجبور ہے۔ وڈیرے جعفر شاہ کی جنسی زیادتی کے باعث بھاگ بھری حاملہ ہوتی ہے اور پھر ساون کو جنتی ہے۔ یہ ساون بھی وڈیرے کے خدمت گزاروں میں ایک اور اضافہ ہوتا ہے مگر اپنی گرم طبعیت کے باعث وہ وڈیرے کے عتاب کا شکار ہوتا ہے۔ بالآخر ایک دن ساون وڈیرے کے گاؤں سے بھاگ نکلتا ہے۔ اس کو ایک مدرسے میں قاری سفیان کے ہاں پناہ ملتی ہے۔ وہاں ساون کو........

© Daily Urdu (Blogs)