Rishton Mein Guftagu Ka Fuqdan
رشتوں میں گفتگو کا فقدان
کبھی ایسا گھر دیکھا ہے جہاں رشتوں کے درمیان پیار، محبت، اعتماد ہو۔ والدین اولاد کے لیے زندگیاں گِھسا دیں۔ بہن بھائی ایک دوجے سے بےانتہا محبت کرتے ہوں۔ جان دینی ہو، مشکل اٹھانی ہو، کسی کے کام آنا ہو وہ کر لیتے ہیں۔ کیوں کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ مگر وہی رشتے ایک دوسرے کو "سمجھتے" نھیں۔ اُنھیں پتا ہے کہ گھر میں کس کو کیا پسند ہے مگر وہ اُس کی پسند اور ناپسند کو قبول نھیں کر پاتے۔ جہاں دل میں دوسرے کے لیے احترام اور پیار ہے وہی اُس کے لیے بہت سی شکایتیں ہیں۔ وہ شکایتیں عام دنوں پہ زبان کی نوک پہ نھیں آتیں بلکہ مروت اور لحاظ کے بوجھ سے اندر ہی دب کر رہ جاتی ہیں مگر وہ ختم نھیں ہوتیں۔ وہ بڑھتی ہیں اتنا کہ ایک دن اُس لحاظ اور برداشت کے عزیم پہاڑ کو چیرتے لاوے کی طرح باہر نکلتی ہیں۔ اُس وقت ساری مروت، عزت، احترام کہیں دور جا سوتا........
