menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tareekh Ka Maskh Chehra Aur Shajron Ki Pewand Kari

18 0
17.07.2026

تاریخ کا مسخ چہرہ اور شجروں کی پیوند کاری

انسانی معاشرے میں خاندانوں اور قبیلوں کا بنیادی مقصد صرف باہمی پہچان اور تعارف رہا ہے۔ یہ تقسیم اس لیے ہرگز نہیں تھی کہ اسے برتری ثابت کرنے، فخر جتانے یا من گھڑت کہانیاں گھڑنے کا ذریعہ بنا لیا جائے۔ لیکن تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ جب بھی مٹیار اور کمزور ذہنوں کو اپنے اندر کوئی حقیقی خوبی نظر نہیں آئی، انہوں نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے جھوٹے شجروں اور ریت کے گھروندوں کا سہارا لیا۔

آج کے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ علم اور تحقیق کتب خانوں کے بجائے فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کی زینت بن چکے ہیں۔ اب ہر وہ شخص جس نے تاریخ کی کسی بنیادی کتاب کا مطالعہ بھی نہیں کیا، وہ خود کو مورخ سمجھ کر خاندانی نسب کی جراحی کرنے بیٹھ جاتا ہے۔ کچھ نادان دوستوں نے تاریخ کو بچوں کا کھیل سمجھ لیا ہے، جہاں وہ اپنی مرضی سے شجروں میں نئے نام جوڑتے ہیں اور زمانوں کا ایسا تضاد پیدا کر دیتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

علمِ تاریخ کا سب سے بڑا اور بنیادی اصول زمانوں کا درست حساب ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص آٹھویں صدی ہجری کے کسی عظیم وجود کو زبردستی دسویں یا گیارہویں صدی کے بادشاہوں کے عہد سے جوڑ دے؟ یہ تو بالکل ایسی ہی مضحکہ خیز بات ہے جیسے کوئی دعویٰ کرے کہ عہدِ قدیم کا کوئی راجہ آج کے دور کے کسی افسر کے ساتھ مل کر منصوبہ........

© Daily Urdu (Blogs)