Eid Ul Fitr Ki Amad, Akhri Roza Aur Intizar
عیدالفطر کی آمد، آخری روزہ اور انتظار
رمضان المبارک اپنی آخری گھڑیوں میں داخل ہو چکا ہے۔ ایک روزہ باقی ہے اور اس کے بعد عیدالفطر کی خوشیاں ہماری دہلیز پر ہوں گی۔ یہ وہ لمحات ہیں جن میں دل عجیب سی کیفیت کا شکار ہوتا ہے، ایک طرف رمضان کے رخصت ہونے کا غم اور دوسری طرف عید کی آمد کی خوشی۔ یہی امتزاج اس مہینے کو اور بھی یادگار بنا دیتا ہے۔
آخری روزہ محض ایک دن نہیں بلکہ پورے رمضان کا نچوڑ ہوتا ہے۔ اس دن انسان اپنے پورے مہینے کا جائزہ لیتا ہے کہ اس نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ کیا ہم نے واقعی صبر سیکھا؟ کیا ہم نے دوسروں کے درد کو محسوس کیا؟ کیا ہماری عبادات میں اخلاص تھا؟ یہ سوالات ہمیں خود احتسابی کی طرف لے جاتے ہیں، جو کہ رمضان کا........
