Pakistani Brands Ki Kamyabi, Faywa Mobile Ka Safar
پاکستانی برانڈز کی کامیابی، فیوا موبائل کا سفر
کسی بھی زندہ قوم کی پہچان اس کی تخلیقی صلاحیتوں اور صنعتی خود مختاری سے ہوتی ہے۔ عالمی معیشت کے موجودہ منظرنامے میں، جہاں ٹیکنالوجی کی جنگ عروج پر ہے، وہاں وہی ممالک سرخرو ہو رہے ہیں جو اپنی ضرورت کی اشیاء خود بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان، جو کہ کئی دہائیوں سے الیکٹرانک مصنوعات اور بالخصوص موبائل فونز کے لیے غیر ملکی برانڈز پر انحصار کررہا ہے، اب ایک ایسی تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے جہاں "میڈ ان پاکستان" اب ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت بن کر ابھر رہا ہے۔ اس صنعتی انقلاب کی تازہ ترین اور خوش آئند مثال خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر مردان سے ابھرنے والی کمپنی "فیوا موبائل" (Faywa Mobile) ہے۔
مردان، جو اپنی زرخیزی اور جفاکش لوگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اب پاکستان کے "ٹیک حب" کے طور پر ابھر رہا ہے۔ Faywa جیسے برانڈ کا قیام، جو مقامی سطح پر موبائل فونز کی اسمبلنگ اور تیاری کر رہا ہے، نہ صرف معاشی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک روشن پیغام ہے کہ اگر عزم پختہ ہو تو ہم بھی دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں۔ اس موبائل کمپنی نےدرجنوں ماڈل لاؤنج کئےہیں جواپنی مثال آپ ہیں........
