Hina Ki Maeeshat Ne Phir Dikha Diya Dam Kham
چین کی معیشت نے پھر دکھا دیا دم خم
کسی ملک کی معیشت کا اصل امتحان یہ نہیں ہوتا کہ وہ اچھے دنوں میں کیسی چلتی ہے، بلکہ یہ ہوتا ہے کہ مشکل حالات میں بھی وہ کتنی مضبوطی سے قدم جما کر کھڑی رہتی ہے۔ چین کی معیشت نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں بالکل یہی ثابت کر دکھایا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے نائب سربراہ ماؤ شینگ یونگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک کی کارکردگی نے استحکام، نئے ترقیاتی محرکات اور معیشت کے بہتر ہوتے ڈھانچے کی واضح تصویر پیش کی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں چین کی مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شعبہ جاتی لحاظ سے دیکھیں تو بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کے شعبوں کی مجموعی مالیت بالترتیب 5.8994 کھرب یوان، 38.3822 کھرب یوان اور 62.8255 کھرب یوان رہی، جن میں سالانہ بنیاد پر بالترتیب 3.7 فیصد، 3.8 فیصد اور 5.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ زراعت کے شعبے کی مجموعی مالیت میں سالانہ بنیاد پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ گرمی کے اناج اور ابتدائی چاول کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں سات لاکھ اسی........
