menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Siasat Nahi, Khidmat Mei N Muqabla Karen

19 0
25.08.2026

سیاست نہیں، خدمت میں مقابلہ کریں

پاکستان میں سیاست کا سب سے بڑا المیہ شاید یہ ہے کہ ہم اقتدار کے حصول کی جنگ کو عوامی خدمت کا متبادل سمجھ بیٹھے ہیں۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے، الزام تراشی، سیاسی بیان بازی اور محاذ آرائی میں ہماری توانائیاں صرف ہوتی رہتی ہیں، جبکہ اصل مقابلہ اس بات پر ہونا چاہیے کہ کون ساحکمران اپنے شہریوں کو بہتر صحت، معیاری تعلیم، صاف پانی، اچھی سڑکیں اور باعزت زندگی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

راقم ہمیشہ سے اٹھارویں آئینی ترمیم کا حامی رہا ہے۔ میری رائے میں صوبائی خودمختاری پاکستان کے وفاقی نظام کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ اگر 1971ء سے قبل صوبوں کو اپنے معاملات میں زیادہ اختیار، وسائل اور فیصلہ سازی کی گنجائش حاصل ہوتی تو شاید ہماری تاریخ مختلف ہوتی اور مغربی پاکستان کبھی بنگلہ دیش نہ بنتا۔ اٹھارویں ترمیم نے صحت، تعلیم، ترقیاتی منصوبہ بندی اور دیگر کئی شعبوں میں صوبوں کو فیصلہ سازی کا اختیار دیا۔ اب یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اختیار کو محض سیاسی طاقت کے طور پر نہیں بلکہ عوامی خدمت کے وسیلے کے طور پر استعمال کریں۔

یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ ہر صوبے نے اٹھارویں ترمیم سے یکساں فائدہ نہیں اٹھایا۔ کہیں اچھی مثالیں موجود ہیں تو کہیں گورننس کے مسائل بدستور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ لیکن اگر صوبائی........

© Daily Urdu (Blogs)