Naye Subon e Ziada Cricket Par Tawajo Ki Zaroorat
نئے صوبوں سے زیادہ کرکٹ پر توجہ کی ضرورت
پاکستانی سیاست کے رنگ ہمیشہ سے نرالے رہے ہیں۔ یہاں اکثر عوامی حمایت سے منتخب ہونے والے افراد نسبتاً کمزور جبکہ اقتدار کے غیر روایتی راستوں سے ایوانِ اقتدار تک پہنچنے والے لوگ غیر معمولی اثر و رسوخ کے حامل دکھائی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و کرکٹ بورڈ چیئرمین محسن نقوی کے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان کے بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اس تجویز کے حق میں جوق در جوق دلائل دیتے نظر آئے، کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر وفاقی وزراء نے نقوی صاحب کے بیان کی تائید نہ کی تو کہیں اپنی وزارتوں ہی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔ جبکہ حزبِ اختلاف اور خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے صوبوں کے منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
اس بحث نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا پاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں؟ ان کے فوائد اور نقصانات کیا ہوں گے؟ کیا گذشتہ عام انتخابات میں کسی بڑی سیاسی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کو اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا؟ اور سب سے اہم سوال یہ کہ کیا موجودہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو عوام نے نئے صوبے بنانے کے اختیار کے ساتھ منتخب کیا تھا؟ کیا پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں میں مسلم........
