menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nelson K Muhammad Malik

12 0
08.04.2026

لندن آؤں تو ساجد عباسی جو رشتے میں میرے برادر ان لاء لگتے ہیں، ہمیشہ میری میزبانی میں پیش پیش رہتے ہیں۔ وہ دیکھنے میں جتنی وجہیہ شخصیت کے مالک ہیں، من کے اس سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔ مری اور گردونواح سے آنے والے دوست احباب اور عزیزوں کے لئے ان کی بانہیں ہمیشہ وا رہتی ہیں۔ اس دفعہ پہنچا تو حسب روایت انھوں نے پرجوش استقبال کیا لیکن ساتھ ہی وہ علیل ہو گئے۔ لیکن علالت کے باوجود انھوں نے جھٹ سے میرا نوید کے ہمراہ نوٹنگھم کا پروگرام ترتیب دے ڈالا۔ جہاں سے آگے مسعود کے ہمراہ نیو کاسل اور دیگر شہروں کے سفر سفر کی روداد میں پہلے ہی تحریر کر چکا ہوں۔

لندن واپسی پر ساجد مجھے آج میرے ایک سسرالی عزیز محمد مالک کے ہاں لے گئے جن کے حال ہی میں جواں سال بیٹے نوید کی ناگہانی موت پہ ہم نے تعزیت کرنی تھی۔ محمد مالک برطانیہ کے شمالی حصے میں واقع ایک چھوٹے مگر اہم قصبہ نیلسن کے رہائشی ہیں، جو اپنے صنعتی ماضی اور بڑی ایشیائی آبادی کی وجہ سے خاص پہچان رکھتا ہے۔

نیلسن کا قصبہ لنکاشائر میں واقع ہے اور لندن سے تقریباً تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں تک پہنچنے میں عام طور پر تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں، چاہے سفر ریل کے ذریعے ہو یا سڑک........

© Daily Urdu (Blogs)