Column Nigar Aur Acha Column Nigar
کالم نگار اور اچھا کالم نگار
کالم نگار بہت ہیں اور کالم پڑھنے والے بھی بے شمار، مگر ایک عام کالم نگار اور اچھے کالم نویس میں وہی فرق ہے جو محض گنگنانے والے اور پکے گلوکار میں ہوتا ہے۔ الفاظ جوڑ لینا ہر شخص کے بس میں ہے، مگر چند سو لفظوں کی طنابوں سے قاری کے ذہن کو جکڑ لینا ہر ایک کے بس کا روگ نہیں۔ کالم نویسی محض کسی رپورٹر کی ڈائری، روایتی سیاسی تبصرے یا روزمرہ کے واقعات پر سطحی رائے زنی کا نام نہیں، جو آج کل ہمارے بیشتر صحافی کر رہے ہیں، یہ تو دراصل کسی مرکزی خیال کی دلنشیں تمہید باندھنے، استعاروں، تمثیلوں اور حقیقی مشاہدات کے تانے بانے بننے اور پھر اس خیال کو نقطۂ عروج (Conclusion) تک یوں پہنچانے کا فن ہے کہ قاری کا دل اور دماغ دونوں پکار اٹھیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر چند کالم نگار خاص طور پر دھوم مچا رہے ہیں۔ سید مہدی بخاری، عارف انیس، ایم عامر ہاشم خاکوانی اور رعایت اللہ فاروقی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ایک بڑی تعداد نہ صرف پڑھتی ہے بلکہ ان کی تحریروں کی منتظر رہتی ہے۔ سوشل میڈیا نے کالم نگار اور قاری کے درمیان حائل اخبار کے روایتی صفحات کی دوری کو مٹا دیا ہے۔
اس میدان میں ملتانی کالم نگاروں کا جادو........
