Sabar (1)
صبر کیا ہے؟ مصائب، آلام مصیبتوں اور پریشانیوں پر شکوہ کو ترک کرناصبر ہے مگر حقیقت ہے کہ صبرکرنا مشکل کام ہے کیونکہ اس میں مشقت اور کڑواہٹ پائی جاتی ہے صبر کی اس سختی کو ختم کرنے کے لئے ایک اور صبر کرنا پڑتا ہے جسے مصابرہ کہتے ہیں۔ جب بندہ مصابرہ کے درجے پر پہنچتا ہے تو صبر کرنے میں بھی لذت محسوس کر تا ہے اس کی مثال حضرت ایوبؑ اور حضرت ابراہیمؑ کا صبر ہے۔
صبر ایک عظیم نعمت ہے جو مقدر والوں کو ملتی ہے۔ صبر مقامات دین میں سے اہم مقام ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہدایت یافتہ بندوں کی منازل میں سے ایک منزل ہے اور اولوالعزم کی خصلت ہے۔ خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے تقویٰ کے ذریعے ہوائے نفس پر اور صبر کے ذریعے شہوت نفس پر قابو پا لیا۔ صبر کی اہمیت وافادیت اس بات سے عیاں ہوتی ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے ہاں اس کا بے حساب اجر رکھا ہے آج کا انسان دین کی دوری کی وجہ سے رب تعالیٰ کی حضوری ایمان بل غیب یعنی مرنے کے بعد کی دنیا، قیامت، یوم حساب اور جنت و دوزخ وغیرہ کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنا سب کچھ اس دنیا میں ہی پورا کرنا چاہتا ہے۔
اگر ہم خالق کائنات کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اس دنیا........
