Bharosa, Riste Marte Nahi Toot Jaate Hain
بھروسہ، رشتے مرتے نہیں ٹوٹ جاتے ہیں
انسان کی زندگی میں بہت سی نعمتیں ایسی ہیں جن کی قیمت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ چھن جاتی ہیں۔ انہی نعمتوں میں ایک نعمت بھروسہ بھی ہے۔ یہ وہ سرمایہ ہے جو نظر نہیں آتا، مگر زندگی کے ہر رشتے کو سہارا دیتا ہے۔ اگر محبت ایک خوبصورت عمارت ہے تو بھروسہ اس کی بنیاد ہے۔ بنیاد کمزور ہو جائے تو عمارت دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔
آج کا انسان پہلے سے زیادہ تعلیم یافتہ، زیادہ ترقی یافتہ اور زیادہ مصروف ہے، لیکن اس کے باوجود وہ پہلے سے زیادہ بےاعتماد بھی ہوگیا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، مگر دلوں کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ وعدے آسانی سے کیے جاتے ہیں، مگر نبھانے کی ہمت کم ہوتی جا رہی ہے۔ سچ بولنے کے بجائے وقتی فائدہ حاصل کرنے کو کامیابی سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ وقتی فائدہ تو مل جاتا ہے، مگر اعتماد ہمیشہ کے لیے........
