menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Mein Inqilab Kaise Aaye Ga?

13 0
14.05.2026

پاکستان میں انقلاب کیسے آئے گا؟

پاکستان میں انقلاب کا لفظ سُنتے ہی ذہن میں سڑکوں پر نکلے ہوئے لوگ نعروں کی گونج اور طاقت کے ایوانوں سے ٹکراتی ہوئی آوازیں اُبھرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے یا یہ صرف غصے اور محرومی کی ایک وقتی کیفیت ہے۔ انقلاب صرف حکومت گرانے کا نام نہیں، یہ ایک ایسے فکری اور سماجی تغیر کا نام ہے جو پورے معاشرے کی بنیادیں بدل دیتا ہے۔ فرانس، روس، بنگلہ دیش، ایران اور دیگر ملکوں میں آنے والے انقلابات محض مہنگائی یا بے روزگاری کی وجہ سے نہیں آئے بلکہ وہاں عوام کے اندر ایک اجتماعی شعور پیدا ہوا تھا جس نے ظلم کے نظام کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان میں آج مہنگائی عام آدمی کی سانس پر بوجھ بن چکی ہے۔ تنخواہیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہینہ ختم نہیں ہوتا۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے دربدر پھرتے ہیں۔ مزدور دن بھر محنت کرکے بھی بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔ کسان اپنی فصل کا جائز معاوضہ نہیں لیتا جبکہ سرمایہ دار کے محلات بنتے جارہے ہیں۔ ان حالات میں تاریخ بتاتی ہے کہ عوام کے اندر غصہ ضرور پیدا ہوتا ہے۔ بعض قومیں اس لیے ظلم سہتی رہتی ہیں کیونکہ ان کے اندر مزاحمت کی طاقت پیدا نہیں ہو پاتی۔

پاکستان میں عوام سڑکوں پر آتی ضرور ہے مگر جلد تھک جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ خوف ہے۔ ریاستی طاقت کا پورا ڈھانچہ بغاوت کو روکنے کے لیے موجود ہے۔ پولیس لاٹھی چلاتی ہے، گرفتاریاں ہوتی ہیں، مقدمے بنتے ہیں اور میڈیا کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ عدلیہ بعض اوقات طاقتور حلقوں کے ساتھ........

© Daily Urdu (Blogs)