menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Toxic Wajood, Jazbati Deemak o Zawal e Rooh

23 0
26.04.2026

ٹوکسک وجود، جذباتی دیمک و زوال روح

انسانی زندگی کے طویل اور کٹھن سفر میں جہاں ہمیں محبت کے ٹھنڈے چشمے میسر آتے ہیں۔ وہیں کچھ ایسے تپتے ہوئے صحرا بھی ملتے ہیں جن کی لو انسان کے اندر کے گلستان کو جھلسا کر رکھ دیتی ہے۔ ان صحراؤں کا نام زہریلے لوگ ہے۔

یہ وہ نفوس ہیں جو ہمارے گرد و پیش میں بظاہر رشتوں، دوستیوں اور مصلحتوں کے خوشنما لبادے اوڑھ کر رہتے ہیں۔ لیکن ان کی جبلت میں ایک ایسا منفی مادہ چھپا ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ ہمارے وجود کی بنیادیں کھوکھلی کرنے لگتا ہے۔ ایک ادیب کی نظر میں، زہریلا انسان محض ایک برا شخص نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو زندگی کی معصومیت اور سکون کو نگلنے کا ہنر جانتی ہے۔ جب ہم سادہ لفظوں میں بات کرتے ہیں تو زہریلا پن دراصل کسی کی انا کا وہ بے لگام پھیلاؤ ہے جو دوسرے کی ہستی کو مٹانے پر تلا ہوا ہو۔

یہ لوگ آپ کی زندگی میں ایک خاموش دیمک کی طرح داخل ہوتے ہیں۔ آغاز میں یہ آپ کے سب سے بڑے خیر خواہ بن کر سامنے آئیں گے، آپ کی تعریفوں کے پل باندھیں گے اور آپ کو یہ یقین دلائیں گے کہ ان جیسا مخلص تو کوئی ہے ہی نہیں۔ لیکن یہ دراصل وہ جال ہوتا ہے جس میں شکار کو پہلے ذہنی طور پر اسیر کیا جاتا ہے۔ جیسے ہی آپ ان کی محبت یا توجہ کے عادی ہوتے........

© Daily Urdu (Blogs)