menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taraqi Ka Roshan Chehra Aur Iska Posheeda Rukh

31 0
13.11.2026

ترقی کا روشن چہرہ اور اس کا پوشیدہ رخ

کیا ہم صرف سہولیات کی ترقی دیکھ رہے ہیں یا اپنی بقا کے تقاضے بھی سمجھ رہے ہیں؟ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس، جدید کوڈنگ، آٹومیشن، اسمارٹ سسٹمز اور جدید طرزِ زندگی کے بدلتے ہوئے مناظر یقیناً حیران کن ہیں۔ زندگی آسان ہوتی دکھائی دے رہی ہے، مشکلات کم ہو رہی ہیں، انسان کے بہت سے کام مشینیں انجام دے رہی ہیں، ماحول کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجیز سامنے آ رہی ہیں اور دنیا ترقی کے نئے سنگِ میل عبور کرتی نظر آ رہی ہے۔

ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ مستقبل زیادہ محفوظ، زیادہ آرام دہ اور زیادہ سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔ یہ سب اپنی جگہ درست اور قابلِ قدر ہے، لیکن کیا ترقی کا صرف یہی ایک رخ ہے؟ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جس ٹیکنالوجی کو آج سہولت، تحفظ اور خوش حالی کے نام پر متعارف کروایا جا رہا ہے، اسی کے غلط استعمال سے انسانی آزادی، خودمختاری اور اجتماعی بقا کو خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں؟

یاد رکھیے! ہر ایجاد اپنے اندر خیر اور شر، دونوں امکانات رکھتی ہے۔ ایٹمی توانائی بجلی پیدا کر سکتی ہے اور تباہی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت بیماریوں کی تشخیص میں مدد دے سکتی ہے اور غلط معلومات، نگرانی، سائبر حملوں اور خودکار جنگی نظاموں کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ ڈرون فصلوں کی نگرانی کر سکتے ہیں، مگر جنگی کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

یہاں اصل سوال ٹیکنالوجی کا نہیں بلکہ اس کے اختیار، استعمال اور مقاصد کا ہے۔ کیا ہم نے ترقی کے نام پر اپنی بقا کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا ہے؟

دنیا میں ایسے نظاموں اور ٹیکنالوجیز پر........

© Daily Urdu (Blogs)