menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Kitaben Parhne Walay Ahmaq Hain?

36 0
14.04.2026

کیا کتابیں پڑھنے والے احمق؟

آج کے اس تیز رفتار، مادہ پرست اور نمود و نمائش کے دور میں اقدار کا معیار یکسر بدل چکا ہے۔ علم، فکر اور مطالعہ جیسے سنجیدہ اوصاف اب پس منظر میں چلے گئے ہیں، جبکہ دولت، شہرت اور وقتی کامیابی کو اصل کامیابی سمجھ لیا گیا ہے۔ ایسے ماحول میں اگر کوئی شخص کتابوں سے دوستی رکھتا ہو، تنہائی میں بیٹھ کر علم حاصل کرتا ہو اور اپنی سوچ کو گہرائی دیتا ہو، تو اسے اکثر طنز و تمسخر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسے "احمق"، "بیکار" یا "دنیا سے کٹا ہوا" سمجھ لیا جاتا ہے۔

یہ رویہ محض ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ ایک پوری فکری روایت کے خلاف ہے۔ کتاب پڑھنے والا انسان دراصل وقت کے دھارے کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔ وہ ہجوم کا حصہ بننے کے بجائے خود اپنی راہ متعین کرتا ہے اور یہی بات معاشرے کو ناگوار گزرتی ہے۔ کیونکہ ہجوم ہمیشہ اُن لوگوں سے خائف رہتا ہے جو سوچتے........

© Daily Urdu (Blogs)