Takhleeqi Salahiyaten Aur Masnoi Zahanat
ہمارے اطراف میں دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ہو رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بنتی جارہی ہے۔ مصنوعی ذہانت جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے وہیں ادبی دنیا کے لیے یہ نئی راہیں کھولنے کے ساتھ ساتھ کئی سنگین خطرات بھی پیدا کر رہی ہے۔ اردو ادب جو اپنی لطافت، تہذیب اور جذباتی گہرائی کے لیے جانا جاتا ہے اسے ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں کئی چیلنجزکا بھی سامنا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ٹولز نے زبان، تحریر اور ذرائع ابلاغ میں ایک نئی انقلابی تبدیلی پیدا کردی ہے ایسے میں بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اردو زبان اور ادب کو اس ٹیکنالوجی سے خطرات لاحق ہو رہے ہیں؟ یا پھر نئی ٹیکنالوجی سے اردو زبان وادب کے لیے نئے امکانات بھی جنم لے سکتے ہیں؟
سوال یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اردو اور زبان اردو کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟ اور اس ڈیجیٹل دور میں تخلیق انسانی کو درپیش خطرات کیا ہو سکتے ہیں؟ سب سے پہلے یہ سمجھناہوگا کہ جی پی ٹی کوئی گوشت پوست کا انسانی وجود نہیں یہ ایک مشین ہے جو پہلے سے موجود ڈیٹا سے معلومات اور مواد لے کر پیش کرتا ہے جو محتلف لوگوں اور محتلف ذرائع سے اس تک پہلے ہی پہنچ چکا ہوتا ہے۔ مشینی لفظ اور انسانی احساس دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ انسانی ذہنیٍ صلاحیت اور سوچ ٍکبھی مشینی ڈیٹا کےٍٍ مطابق نہیں ہو سکتی۔ دل، قلم، روح اور مشین کبھی یکساں نہیں ہو سکتے۔ ایک نظر مصنوعی ذہانت اور اردو ادب یا اردو ادب اور ڈیجیٹل دور کو درپیش چیلنجزپر ڈالتے ہیں تاکہ ان اثرات کا جائزہ لیا جاسکے جو ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور ان اثرات سے بچاو کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟
آج سب سے اہم یہ ہے کہ یہ ڈیجیٹل ٹول ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو جمود کا شکار کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ جب لکھاری اپنی سوچ اور تخیل کی بجائے چیٹ جی پی ٹی جیسے ٹولز پر انحصار کرنے لگتے ہیں تو ان کی اپنی سوچنے........
