Smart Materials: Bejan Maade Ka Jandar Rawaiya
سمارٹ میٹیریلز: بے جان مادے کا جاندار رویّہ
فرض کریں آپ سردیوں کے شدید دُھند میں روڈ پر گاڑی چلا رہےہیں کہ اچانک گاڑی کا اگلا حصہ سڑک کنارے لگی رکاوٹ سے ٹکرا جاتا ہے۔ بونیٹ اور فرنٹ گرل کی دھات بُری طرح پچک جاتی ہے اور اِس پر گہرے نشان پڑجاتے ہیں۔ آپ گاڑی سےاُترتے ہیں، جیب سے ہیٹ گن یا ہئیر ڈرائیر نکالتے ہیں اور متاثرہ حصہ پر گرم ہوا پھونکتے ہیں حرارت پاتے ہی دبی دھات ابھرتی ہے اور پلک جھپکتے ہی اپنی اصلی حالت پر واپس آجاتی ہے۔ آپ پرسکون انداز میں گاڑی میں بیٹھ کر دوبارہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔
آپ سوچ رہے ہوں گےکہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کا جادوئی منظر ہے لیکن حقیقت میں یہ مادے کی وہ جدید دنیا ہے جسے سائنسی اصطلاح میں "سمارٹ میٹیریلز" (smart materials)کہا جاتا ہے۔ سمارٹ میٹیریلز ایسے مادے ہیں جو بیرونی محرکات (جیسےدرجہ حرارت، میکینیکل دباؤ، برقی رو، مقناطیسی فیلڈ)کے رد عمل میں اپنی ساخت یا خصوصیات میں فوری، خودکار اور قابلِ ضبط تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ تبدیلی متحرک اور رجعت پذیر (reversible) ہوتی ہے جن میں رنگ بدلنا، لچکدار سےسخت ہوجانا، مائع سے ٹھوس میں ڈھلنا، بجلی پیدا کرنا یا اپنی اصلی ہئیت پر واپس آجانا شامل ہیں۔ ان کا یہ رد عمل دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے بے جان مادے نےجاندار مادے کی طرح اپنے اِردگرد کے........
