menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Islam Ka Muashi Nizam, Khush Hali Ki Zamanat

40 0
15.09.2026

اسلام کا معاشی نظام، خوشحالی کی ضمانت

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن و سنت کے ذریعے سے جو ضابطہء حیات عطا کیا ہے، اس کا ایک حصہ معیشت بھی ہے۔ دینِ اسلام کا معاشی نظام، دنیا میں رائج دیگر نظاموں مثلاً اشتراکیت، اشتمالیت، سرمایہ دارانہ نظام سے مختلف ہے اور اپنی ایک جداگانہ حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے کچھ اصول و ضوابط اور کچھ مقاصد رکھے گئے ہیں جن میں انسانیت کی فلاحِ دنیوی کے ساتھ آخرت کی کامیابی کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ ذیل میں ان مقاصد کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے۔۔

اولین مقصد یہ کہ ریاست اس قابل ہو کہ عوام کو "حق المعاش" فراہم کرسکے، قوم کے ہر فرد کو حلال ذرائع روزگار سے کمانے کے مواقع میسر ہوں، ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے مطابق روزی کمانے میں آزاد ہو۔ اس پر صرف اتنی پابندی ہو کہ وہ دوسروں کی فلاح اور کمائی میں رکاوٹ نہ بنے۔ ہر فرد کو روزگار اور تجارت کے لئے سفر کی اجازت اور سہولت میسر ہو۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: فانتشروا فی الارض وابتغوا من فضل اللہ، سورہ جمعہ۔

ترجمہ: پس زمین میں پھیل جاو اور اللہ کا فضل یعنی رزق تلاش کرو۔

حدیث شریف میں ہے: اجملوا فی طلب الدنیا فان کلا میسر کما خلق لہ۔

ترجمہ: دنیا کی طلب اپنی صلاحیت کے مطابق کرو اس لئے کہ جس کےلئے آدمی پیدا کیا گیا ہے، وہ اسے ضرور ملے گا، بخاری و مسلم۔

اسلامی معاشی نظام کے مقاصد میں معاشرے میں "معاشی عدل و مساوات" قائم کرنا بھی ہے کہ تمام افراد کو روزگار کے یکساں مواقع ملیں۔ معاشرے میں طبقاتی تعصبات نہ ہوں بلکہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی فضا ہو۔ دولت چند ہاتھوں میں سمٹ کے نہ رہ جائے بلکہ ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور محنت کے مطابق ترقی کرنے کا حق رکھتا ہو۔

ارشادِ نبوی ﷺ ہے: لا یبیعن........

© Daily Urdu (Blogs)