menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Idara e Yadgar e Ghalib (1)

18 0
previous day

ادارہ یادگار غالبؔ (1)

"ادارہ یادگار غالبؔ" کراچی ماضی میں اردو ادب کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم ادارہ رہا ہے۔ فیض احمد فیض اور مرزا ظفر الحسن کا شمار اس ادارے کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ادارہ غالبؔ کی صد سالہ برسی کے موقع پر کراچی میں 1969ء میں قائم کیا گیا۔ غالبؔ لائبریری کا قیام بھی اسی ادارے کے تحت عمل میں آیا۔ اس ادارے کے پہلے صدر فیض احمد فیض اور جنرل سیکرٹری ظفر الحسن منتخب ہوئے۔ غالبؔ لائبریری میں نادر اور نایاب کتابوں اور رسالوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے یہ کتب خانہ عطیات کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

یہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے، یکم ستمبر 1971ء میں اس ادارے کے تحت "غالبؔ لائبریری" کا افتتاح ہوا۔ "غالبؔ لائبریری" میں اس کے بنیاد گزاروں کی تصاویر آویزاں ہیں جن میں مرزا ظفر الحسن، فیض احمد فیض، مجید ملک، سبط حسن، فاطمہ ثریا بجیا اور بیگم آمنہ مجید کی تصویریں شامل ہیں۔ مرزا ظفر الحسن اور فیض احمد فیض نے چند برسوں میں اس کتب خانے کو اردو تحقیق کا ایک بڑا مرکز بنا دیا تھا۔ غالبؔ ہند ایرانی اور اسلامی تہذیب کے نمائندے تھے کراچی ان تینوں تہذیبوں کے امتزاج کا ایک بڑا مرکز تھا۔

کراچی میں "ادارہ یادگار غالبؔ" سے قبل کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں تھا کہ جہاں "غالبؔ" جیسی عظیم شخصیت کے حوالے سے اس قدر کتب و رسائل اور مضامین جمع ہوں۔ ماضی میں اس کتب خانوں میں اوسطا ہر سال کئی ہزار خواتین و حضرات تشریف لایا کرتے تھے۔ اس لائبریری میں روزنامے، ہفتہ وار اخبارات اور فلمی جرائد نہیں منگوائے جاتے تھے اور نہ ہی غیر ادبی کتب موجود تھیں۔ اس کے باوجود کثیر تعداد میں تحقیق کے طلبہ اردو........

© Daily Urdu (Blogs)