Pakistan Iss Waqt Mehfooz Tareen Mulk
پاکستان اس وقت محفوظ ترین ملک
جو پاکستان کو اگلا نشانہ کہنے کی غدارانہ باتیں کر رہے ہیں انہیں میں بڑے ہی محتاط جملوں میں مختصراً کہنا چاہوں گا کہ سن لیں کہ پاکستان اللہ کے فضل سے محفوظ ترین ملک بن چکا ہے اور جن کو ابھی بھی یقین نہیں آیا وہ فیلڈ مارشل کا تازہ بیان پڑھ لیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے جو ان کے پچھلے جملے کا عملی تسلسل ہے جس میں کہا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو آدھی دنیا کو ساتھ لے کر جائے گا۔
اس وقت دنیا کا ہر ذی شعور یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان محض دعوے نہیں کرتا بلکہ وہ یہ سب کچھ عملی طور پر ثابت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس کا ثبوت پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کی منہ بولتی شکست سے لگایا جا سکتا ہے۔ کون نہیں جانتا کہ پاکستان نے انڈیا کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بناتے ہوئے بلا اختلاف آٹھ طیارے گراے ہیں اور اس کے بعد سے اس نے اپنے باقی طیارے خود ہی لینڈ کر دیئے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟
ہندوستان کو اپنے جس دفاعی نظام پر گھمنڈ تھا کہ اس کے پاس روس، فرانس، اسرائیل اور امریکہ کی دفاعی حفاظتی تنصیبات کا مجموعہ ہے اور وہ سمجھتا تھا کہ وہ جب چاہیے گا پاکستان کو مشکل میں ڈال دے گا مگر پاکستان نے اس کو وہ سبق سکھایا ہے جس کے ڈنکے پوری دنیا میں بج رہے ہیں۔
ہندوستان کی فوج پاکستان کی فوج سے دگنی ہے جبکہ پاکستان 49 ویں اور ہندوستان دنیا کی چوتھی بڑی معیشیت ہے اور جنگی سازو سامان بھی اس کے پاس........
