menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aaj Shab e Ashoor Hai, Chiragh Bujha Diya Jaye Ga (2)

18 0
thursday

آج شب عاشور ہے، چراغ بجھا دیا جائے گا (2)

میں کوئی مولانا نہ عالم، خطیب نہ ذاکر، تاریخ داں نہ تجزیہ نگار اس لئے نواسہ رسول امام حسینؑ کو کبھی کسی مذہب، مسلک، عرب کی مخصوص قبائلی گروہ بندی و عصبیت وغیرہ کی نظر سے نہیں دیکھتا اور نہ ہی اتنی عظیم المرتبت شخصیت سے متعلق کسی خانے، پیمانے یا میزان کی ضرورت ہے۔ حق و باطل کے معرکے میں یہ سوال بھی اٹھا دیا جاتا ہے کہ حق پر کون تھا؟ میری دانست میں صرف یہ دیکھ لیں کہ صبر کہاں تھا۔ یہ صبر بر بنائے مجبوری نہ تھا۔ بقائے دین کے لئے صبر اختیاری تھا۔

کربلا کا پیغام ہمہ گیر اور آفاقی ہے۔ اس لئے اسے سمجھنے، نتیجہ اخذ کرنے اور راہ عمل متعین کرنے کے لئے اول و آخر انسانیت کی اشد ضرورت ہے۔ انسانیت تمام مذاہب بالخصوص الہامی مذاہب کی اساس ہے۔ اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا اسلامی تعلیمات میں انسانیت پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ حقوق العباد کیا ہے؟ انسانیت ہی تو ہے۔ تعصب کی تمام تر عینکیں لگانے کے بعد بالاخر ہر صاحب انصاف شخص یہ کہے گا یا کم از کم یہ ضرور سوچے گا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اسوہ امام حسینؑ ہے۔ لاکھ اختلافی حوالے موجود ہوں۔ دلائل و تاویلات کے انبار لگا دیں مگر واقعہ کربلا کے ہونے سے تو انکار ممکن نہیں جو ظلم ہاں روا ہوا وہ جھٹلایا........

© Daily Urdu (Blogs)