menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

National Games Aur Wazir e Khel Punjab Ke Bhangre

14 14
30.12.2025

35 ویں نیشنل گیمز (قومی کھیلیں) کراچی میں 13 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگئیں جس میں آرمی نے 200گولڈز سمیت کل 353 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرے نمبر پر واپڈا 85 گولڈ میڈلز سمیت 232 میڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ نیوی 36 گولڈ میڈلز سمیت کل 110 لیکر تیسری پوزیشن پر رہی، پنجاب 16گولڈ میڈلز سمیت کل 126میڈلز جیت کر چوتھے نمبر پر رہا۔

نیشنل گیمز میں ہمیشہ پنجاب کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، 13کروڑ آبادی کا صوبہ جس میں لاکھوں کھلاڑی ہیں مگر ان کی تربیت کا محکمہ کھیل کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کرسکا اور صرف 16گولڈ میڈلز جیت کر کامیابی کو جھوٹا اور گمراہ کن ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے، وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر جو کہ نوجوان ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کو نوجوان سمجھ کر سپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزارت دی مگر وزیر کھیل کو ٹک ٹاک بنانے سے فرصت ہی نہیں ملتی۔

سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریت آف سپورٹس کے افسران نے وزیر کھیل کو بھی چونا لگا دیا اور بتایا کہ 37 سال بعد پنجاب نے پہلی بار نیشنل گیمز میں 16گولڈ میڈلز جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ہے، افسران کی خوش آمد سے وزیر کھیل خوش ہوگئے اور میڈل جیتنے والوں کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات اور گرینڈ تقریب کا اعلان کردیا، وزیر کھیل کو اگر سپورٹس کی سوج بوجھ ہوتی تو وہ افسران سے سوال کرتے کہ آرمی دو سو گولڈ میڈلز جیت گئی، واپڈا نے 85 اور نیوی نے 36 گولڈ میڈلز جیتے ہیں جن کے کھلاڑی درجنوں میں ہیں ان کی کارکردگی اتنی شاندار رہی مگر 13کروڑ آبادی میں سے محکمہ کھیل نے کتنے کھلاڑی تیار کئے ہیں اور جو کئے ہیں وہ کامیاب........

© Daily Urdu (Blogs)