Mazhabi Karobarion Se Bachen
مذہبی کاروباریوں سے بچیں
کراچی میں دورانِ تعلیم میرے کچھ دوستوں کے پیسے کراچی کے معروف مضاربہ کاروبار میں لگے ہوئے تھے۔ ان کے ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر دوسروں کا بھی اس مضاربت میں پیسہ لگانے کو دل چاہتا تھا۔ اس کاروبار سے وابستہ بیشتر لوگ مذہبی طبقے سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے لوگوں کو اس پر غیر معمولی اعتماد تھا۔ کچھ لوگوں نے ایک عرصے تک خوب منافع کمایا، لیکن بہت سوں کی جمع پونجی اسی کاروبار کی نذر ہوگئی۔ بعض لوگوں نے تو اپنے زیورات اور مکان تک بیچ کر اس کاروبار میں پیسہ لگایا تھا۔ یہ بات انہوں نے خود مجھے بتائی۔ میرے اپنے جاننے والوں کے بھی اس کاروبار میں پیسے لگے ہوئے تھے۔ اس کاروبار میں مذہب کا نام اور مذہبی حلیہ استعمال کرکے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جاتا تھا، ساتھ ہی غیر معمولی منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔ لوگ اس طرف کھنچتے چلے گئے اور نتیجتاً لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
اب کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کاروباری معاملات میں مذہبی شناخت رکھنے والے بعض لوگوں پر دھوکا دہی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔ کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا کاروبار کیا گیا، حسبِ روایت غیر معمولی منافع کے دعوے کیے گئے اور بہت سے لوگوں نے اس میں اپنی رقم لگا دی۔ یہ سرمایہ بھی مختلف........
